• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی‘ معاشی اور سماجی استحکام ہی قومی سلامتی ہے‘ شیخ رشید

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی، معاشی اور سماجی استحکام ہی قومی سلامتی ہے، امید ہے اس پر پیرکو فیصلہ ہوگا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ آرمی کا سپہ سالار بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستان نازک ترین موڑ پر پہنچ گیا ہے، کپڑے بیچنے والا شہباز شریف بھی اعتراف کر رہا ہے کہ شدید معاشی بحران ہے تاہم اسحاق ڈار کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی‘حل صرف الیکشن ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ 15جنوری کو ایم کیو ایم کا بھی پتہ چل جائے گا، پی ڈی ایم کا عمران خان پر ہر ناکام حملہ ان کے اپنے گلے پڑ رہا ہے، حکومت نے87ارب ترقیاتی کاموں پر ممبروں کو2ارب بلاول کے دوروں پر اور 2 ارب کمپنی کی مشہوری پر لگا دیا گیا۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ 77وزراء کے بحری بیڑے اور آئی ایم ایف کی شرائط غریب کیلئے ہیں، حکمرانوں کی اپنی دولت بیرون ملک بینکوں میں محفوظ ہے۔
ملک بھر سے سے مزید