• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

صبح 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اور سلامتی کی صورتحال پر غور ہوگا۔

کابینہ اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش ہوگا، جس میں سال 2020 کی ارکان پارلیمنٹ کی ڈائریکٹری جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کی طرف سے ریگولیٹری اصول منظوری کیلئے پیش ہوں گے۔

وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید