پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممبرز کی وائرل انفیکشن سے جان نہیں چھوڑ رہا، قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی فلُو کا شکار ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا منیجر کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق وائرل انفیکشن کی وجہ سے اسٹیڈیم نہیں آئے وہ کل اسٹیڈیم آئیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے متبادل کھلاڑی کامران غلام ڈائریا میں مبتلا ہوئے تھے جبکہ بابر اعظم اور سلمان علی آغا فلو کا شکار ہوئے تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر احسن ناگی بھی فلو میں مبتلا ہو ئے تھے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے، شان مسعود بھی فلو کی وجہ سے صبح تاخیر سے فیلڈ میں آئے تھے۔