عمران خان پر حملے میں مارے گئے معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔
ایک ہی دن میں عمران خان پر حملے کی فارنزک رپورٹ کے بعد معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم بھی آگئی۔
رپورٹ کے مطابق معظم گوندل کے سر کے پیچھے ایک گولی لگی، اس پر اونچائی سے فائر کیا گیا، جس سے مقتول کی موت واقع ہوئی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی۔
فارنزک رپورٹ کے مطابق عمران خان کو گولیوں کے 3 ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی جگہ سے ملنے والے 10 گولیوں کے خول سمیت 33 شواہد فارنزک لیبارٹری کو بھجوائے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق شواہد سی سی پی او آفس، ڈی پی او وزیر آباد اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان نے بھجوائے۔
فارنزک رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے میڈیکولیگل کی جانب سے رپورٹ بھی فارنزک لیبارٹری کو بھجوائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان جس کنٹینر پر سوار تھے، اُس کے بائیں سائیڈ سے فائر کیے گئے۔