مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے استفسار کیا ہے کہ حکومت کیوں تاجروں کو تنگ کرے گی؟
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ دن کے اوقات میں کام کرنے کی بات ہر حکومت کرتی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں گنجائش تھی لیکن اب وہ ختم ہوتی جارہی ہے، 88 فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ ہمیں قومی کاز کے لیے 8 بجے مارکیٹیں بند کرنا ہوں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تاجروں نے مطالبہ کیا تھا کہ 8 کے بجائے ساڑھے 8 کردیں، جو ہم نےتسلیم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں لیکن گاڑی ذاتی ہے اور پیٹرول بھی اپنے ہی پیسوں سے ڈلواتا ہوں۔
میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں انتقام کی اندھی روش اپنائی۔