لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے عدالت عالیہ کے افسران اورملازمین کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرارفنانس نے عدالت عالیہ کے گریڈ 1سے گریڈ21تک افسران اور ملازمین سے انکم ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں جبکہ ریٹرن فائل کرنے والے افسران کی فہرستیں مرتب کرنے کاحکم جاری کردیا گیاہے ذرائع کے مطابق عال عالیہ کے افسران اور و ہ ملازمین جس جس نے انکم ٹیکس گواشوارے جمع نہیں کروائے ان کےخلاف کاروائی کی جائے گی ایڈیشنل رجسٹرار نے عدالت عالیہ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سے 2روز میں تفصیلات کرکے رپوٹ جمع کروانے کاحکم دیدیا ۔