• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد ممالک میں چینی مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ، چین کو برا لگ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متعدد ممالک میں چین سے آنے والے مسافروں کے منفی کورونا ٹیسٹ لازمی کرنے کے اقدام پر چین نے بھی جوابی اقدام کرنے کا انتباہ جاری کردیا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط سائنسی طور پر بے بنیاد اور غیرمعقول ہے۔

ترجمان کے مطابق چین بھی جوابی اقدامات کرے گا۔

دوسری جانب یورپی یونین کے 27 رکن ممالک میں اکثریت چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا کا ٹیسٹ لازمی قرار دیے جانے کی حمایت کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں عالمی ماہرینِ صحت نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا سرکاری میڈیا ملک میں کووڈ 19 کی نئی لہر سے متعلق کیسز اور اموات کے اعداد و شمار کو کم ظاہر کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور بھارت سمیت متعدد ممالک چین میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ پر وہاں سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط لازمی کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید