سابق وزیرِ اعظم، تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان پی ٹی آئی لاہور کے عہدے داروں کی کارکردگی سے مایوس ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تنظیمی قیادت کی سرزنش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کے عہدے داروں کی جانب سے لبرٹی کے جلسے میں بھی کارکنوں اور عوام کو متحرک نہ کرنا عمران خان کی ناراضی کا باعث بنا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس ایف کو آزادانہ کام کرنے سے روکنا بھی الزامات میں شامل ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ آئی ایس ایف اپنے معاملات پر تنظیمی قیادت کو جوابدہ ہو گی، الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کو تیز کیا جائے گا۔
سابق وزیرِ اعظم نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ عوام تک امپورٹڈ حکومت کی کارکردگی اور رجیم چینج کی حقیقت پہنچائی جائے۔