جاپان نے 8 جنوری سے چین سے آنے والوں کے لیے پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین سے آنے والوں کو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
جاپان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین سے براہ راست آنے والوں کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط لازمی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا، برطانیہ اور بھارت سمیت متعدد ممالک چین میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ پر وہاں سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط لازمی کر چکے ہیں۔
دوسری جانب متعدد ممالک میں چین سے آنے والے مسافروں کے منفی کورونا ٹیسٹ لازمی کرنے کے اقدام پر چین نے بھی جوابی اقدام کرنے کا انتباہ جاری کردیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط سائنسی طور پر بے بنیاد اور غیرمعقول ہے۔
ترجمان کے مطابق چین بھی جوابی اقدامات کرے گا۔