• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر دفاع خواجہ آصف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کی اسلام آباد میں ملاقات

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کے لیے فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات ہوئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وزیر دفاع اور ایئرچیف مارشل کی ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق خواجہ آصف نے پاک فضائیہ کی بےمثال پیشہ وارانہ مہارت اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں غیر معمولی کردار کی تعریف کی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حکومت ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کے لیے فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے وزیر دفاع کو پاک فضائیہ کے جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ایئر چیف مارشل نے وزیر دفاع کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ سے بھی آگاہ کیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ نیشنل ایرو اسپیس پراجیکٹ کا مقصد ایوی ایشن، اسپیس، آئی ٹی کے شعبوں میں تحقیق و ترقی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ کے ذریعے پاکستان کے لیے سماجی، اقتصادی، تکنیکی اور سائنسی فوائد کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

قومی خبریں سے مزید