وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی اینڈ آر سی) میں انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ اسٹیڈیز کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
چوہدری پرویز الہٰی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ اسٹیڈیز ساڑھے 3 ارب کی لاگت سے بنے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں ایم بی بی ایس کے بعد ڈاکٹرز کو 17 مضامین میں اسپیشلائزیشن کروائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نرسوں کو بھی یہاں سے 10 مضامین میں اسپیشلائزیشن کروائی جائے گی۔
چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ پی کے ایل آئی میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی جبکہ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کے لیے بھی فنڈز مختص کردیے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نئے بلاک کے لیے 10 ایکڑ اور ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے لیے 2 ایکڑ اراضی مختص کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نئے بلاک کے لیے نالج پارک میں اراضی مختص کی جائے گی۔