پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون ایم پی اے مومنہ وحید نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان پی ٹی آئی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آج تحریک انصاف میں پرانا کارکن دلبرداشتہ ہے، پرویز الہٰی صرف گجرات اور منڈی بہاء الدین میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ نہیں دوں گی۔
مومنہ وحید جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ مخصوص نشست پر ایم پی اے ہیں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے مزید اراکین ہیں، جو پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ارد گرد صرف مفاد پرست لوگ اکھٹے ہیں۔