پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شمولیت کے لیے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) سے بات چیت کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مڈل سیکس کے 2023ء کے ایڈیشن میں شامل ہونے پر بات چیت نہیں ہو رہی۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور مڈل سیکس کمٹمنٹ کے طور پر مختصر پری سیزن وارم اپ ٹور کر سکتی ہے، پی ایس ایل کے مڈل سیکس اور پی سی بی کے درمیان حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے۔
اس حوالے سے مڈل سیکس کے سی ای او اینڈریو کارنیش نے کہا کہ پی سی بی پی ایس ایل میں غیر ملکی ڈومیسٹک ٹیم کی شمولیت میں دلچسپی رکھتا ہے۔
اینڈریو کارنیش کا کہنا ہے کہ ہماری اب تک کی بات چیت بہت اچھی رہی ہے، بات چیت کا سلسلہ آئندہ ہفتوں میں بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ای سی بی ان رابطوں سے آگاہ ہے اور اسے تحفظات نہیں۔