پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں 245 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔
ٹوئٹر پر دیے گئے اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر صرف 5576 ملین ڈالر رہ چکے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی پاکستان کا خون بہا رہی ہے، کس کا احتساب ہوگا؟