پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکریٹری بی سی سی آئی کے اعلان پر طنز کردیا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جے شاہ نے یک طرفہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2023 ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے، امید ہے آپ اس پر کام کر رہے ہوں گے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے پی ایس ایل 2023 کا ڈھانچہ اور کیلنڈر بھی پیش کرسکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کا فوری ردعمل قابل ستائش تصور کیا جائے گا۔