• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے دل میں مریم نواز کیلئے ’سافٹ کارنر‘ ہے، عفت عمر


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان اور سیاسی کارکن عفت عمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کو نڈر خاتون قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے عفت عمر نے مریم نواز کے اسٹائل پر اپنا مثبت تبصرہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے مریم نواز کے فیشن پر بے جا تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کسی پر اس لئے تنقید نہیں کرسکتے کہ وہ امیر ہے۔‘

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی کا قصور نہیں ہوتا کہ وہ امیر ہے اور وہ فیشن نہیں کر سکتا، اگر مریم نواز امیر ہیں تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ عوام کے سامنے غریب بننے کی ایکٹنگ کریں؟

مریم نواز کے سیاست کے انداز کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں عفت عمر نے کہا کہ ’مریم نواز بہت نڈر خاتون ہہیں، باپ کے سامنے جیل میں گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں جیل میں مریم نواز کے ساتھ جو کچھ ہوا، عمران خان نے بہت کم ظرفی دکھائی ہے، اس لئے میرے دل میں مریم نواز کے لئے سافٹ کارنر ہے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید