خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے گورنر حاجی غلام علی کو جواب دے دیا۔
پشاور سے جاری بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ہیلی کاپٹر اور یونیورسٹیوں پر سیاست چھوڑ کر اپنی آئینی ذمے داری نبھائیں۔
انہوں نے استفسار کیا کہ گورنر خیبر پختونخوا واضح کریں کہ اُن کے پارٹی سربراہ فضل الرحمان کے صوبے کو پیسہ نہ دینے کے بیان کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں؟
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے 233 ارب روپے روکے ہیں، گورنر وفاق کے نمائندہ ہیں، وہ حق صوبے کو دلائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر صوبے کا پیسہ لے آئیں تو یونیورسٹیوں سمیت بلدیاتی نمائندوں کے فنڈ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے یہ بھی کہا کہ جس الیکشن میں گورنر خیبرپختونخوا نے 20 کروڑ روپے خرچ کر کے بیٹے کو میئر بنایا اس کے فنڈ وفاق سے لے دیں۔