پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جون، جولائی میں کہہ دیا تھا نومبر میں آٹے کا بحران شروع ہوجائے گا۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ روس سے جو گندم کا معاہدہ تھا وہ بھی پس پشت ڈال دیا گیا، اب آٹے کا بحران عروج پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب سارا فوکس حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر تھا تب میں نے آٹے سے متعلق تنبیہہ کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ میں نے اُس دوران پے در پے پریس کانفرنسز میں کہا کہ یہ پنجاب میں آٹے کی خریداری نہیں کر پا رہے ہیں۔