سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) واصف ٹاؤن میں پاپڑ فروش نے 5 سالہ معصوم بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا معصوم بچہ بے ہوش اور خون میں لت پت پایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سانگھڑ کے علاقے واصف ٹاؤن میں کوئی نامعلوم پاپڑ فروش عبدالرحمن جٹ نامی 5 سالہ معصوم بچے کو پاپڑ کا لالچ اور بھلا پھسلا کر اپنے ساتھ ویرانے میں لے گیا اور وہاں اس درندہ صفت انسان نے معصوم بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پکڑے جانے کے خوف سےجائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ اہالیان علاقہ کے مطابق معصوم عبدالرحمٰن ولد حبیب اللہ جٹ انہیں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس کے کپڑے بھی خون میں لت پت تھے۔