وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ ہوگئے جہاں وہ ڈونرز کانفرنس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم کے ساتھ وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شامل ہیں۔
وفد میں وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم جنیوا میں پاکستان کی تعمیرِ نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر کانفرنس کی صدارت کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس بھی وزیراعظم کے ہمراہ کانفرنس کی صدارت کریں گے۔
کانفرنس میں پاکستان تعمیرِ نو اور سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا۔
پاکستان فریم ورک پر عمل کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل مدتی شراکت داری پر زور دے گا۔
دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ترجمان ایسٹر پیریز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے 9 جنوری کو ہونے جا رہی جنیوا کانفرنس پر تعمیری گفتگو ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس لچکدار پاکستان کے سلسلے میں ہو رہی ہے۔