• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے پاس صرف 25 روز کی درآمدات کیلئے ذخائر رہ گئے، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی سے 4.5 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر رہ گئے ہیں، حکومت کے پاس صرف 25 روز کی درآمدات کے لیے ذخائر رہ گئے۔

 نوشہرہ میں کوآرڈینٹر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  پرویز خٹک  نے کہا کہ حکومت مہنگائی سے دامن بچانے کے لیے سارا ملبہ آئی ایم ایف پر گرا رہی ہے۔

پرویزخٹک نے کہا کہ حکومت کی ناکام پالیسوں سے ملک دیوالیہ ہونے کی طرف جا رہا ہے، موجودہ حکومت تاریخی کی نااہل ترین حکومت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت نے کم عرصے میں ملک کو مسائل کی دلدل میں جھونک دیا ہے، مسلم لیگ ن اور ان کی حواریوں کی حکومت میں آٹا بھی ناپید ہوگیا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، تمام مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید