• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب بھارت سے تیزی سے ترقی کرنیوالی معیشت کا اعزاز چھین لے گا

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب بھارت سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کا اعزاز چھین لے گا ، اندرون اور بیرون ملک کمزور مانگ کے درمیان بھارت کے اس سال سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت کے عنوان سے محروم ہونے کا امکان ہے، سعودی عرب کی متوقع شرح نمو 7.6 فیصد ہے ۔ بھارتی وزارت شماریات کی طرف سے جمعہ کو جاری سرکاری تخمینہ کے مطابق مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال میں بھارتی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 7 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ موازنہ ریزرو بینک آف انڈیا کی 6.8 فیصد کی نمو کی توقعات اور بلومبرگ کے ذریعہ معاشی ماہرین کے سروے کے اوسط تخمینہ سے نکالا گیا ہے ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی تحقیقات کے مطابق بھارت کی جی ڈی پی میں گزشتہ برس 8.7 فیصد ترقی ہوئی تھی۔ اس سال توانائی کی بلند قیمتوں سے حاصل فوائد کی بدولت سعودی عرب کی متوقع شرح نمو 7.6 فیصد ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید