• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کی سالگرہ ،ٹروپنگ داکلر پریڈ کا انعقاد

Queens 90th Birthday Is Marked At Trooping The Colour Parade
ملکہ برطانیہ کی نوےویں سالگرہ پرلندن میں ٹروپنگ داکلر پریڈ (Trooping the Colour parade)کا انعقاد کیا گیا ۔ رائل ایئرفورس کے طیاروں نے ملکہ کے اعزازمیں فلائی پاسٹ کیا اورآسمان پرخوب صورت رنگ بکھیردیئے ۔

ملکہ برطانیہ نے شاہی خاندان کےساتھ بکنگھم پیلس کی بالکونی میں کھڑے ہوکر سالگرہ کی شاندارتقریب کا نظارہ کیا ۔

رائل ائیرفورس کے طیاروں نے ملکہ برطانیہ کے اعزازمیں فلائی پاسٹ کیا اورفضا میں خوبصورت رنگ بکھیرے ۔اس موقع پر ننھا شہزادہ جارج اور ننھی شہزادی شارلٹ بھی منظرسےلطف اندوزہوتےنظرآئے۔

اس سے پہلے ٹروپنگ داکلرپریڈ بھی ہوئی جس میں ملکہ برطانیہ نے اپنےشوہرپرنس فلپ کے ہمراہ شرکت کی ۔ تقریب میں شاہی خاندان کے دیگرافراد کے علاوہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور ہزاروں شہری بھی موجود تھے ۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی نوے ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز ٹاور آف لندن پر62توپوں کی سلامی سے ہوا۔

یوں تو ملکہ الزبتھ کا یومِ پیدائش 21اپریل ہے لیکن سرکاری سطح پر تقریبات کا اہتمام جون میں کیاجاتا ہے۔
تازہ ترین