• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوا، اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ہوگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جنیوا میں آئی ایم ایف کے ساتھ بھی مذاکرات کئے جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں آئی ایم ایف وفد کی پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سائڈ لائن ملاقات متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرنا ہوگا، ڈالر کے ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کرنا ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو30جون 2023تک پیٹرولیم لیوی855 ارب روپےجمع کرنےکاپلان دیناہوگا، ڈیزل پر لیوی فوری 32.5 روپے بڑھاکر 50 روپے لیٹر کرنا ہوگی، جبکہ گیس کے شعبے میں 1500 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ختم کرنا ہوگا، جس کے لیے گیس کے ریٹ بڑھانا ہوں گے ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ ٹیکس آمدن میں300 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے اور ملک میں بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیےبجلی کے ریٹ 3.5 روپے تک بڑھائے جائیں۔

،ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے ریلیف کی درخواست کریں گےجبکہ آئی ایم ایف سبسڈیز کا خاتمہ چاہتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید