• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹ فائنل، پیپلز الیکٹرک بس سروس کا فوری آغاز کیا جائے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے پہلے روٹ کو حتمی شکل دے دی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ روٹ پر الیکٹرک بس سروس کا فوری آغازِ کیا جائے۔ وہ پیر کو یہاں اپنے دفتر میں پیپلز بس سروس سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، پی ڈی این آر ٹی ایس صہیب شفیق ، آپریشن منیجر عبدالشکور آرائیں اور ای ڈی لیگل ایس ایم ٹی بشیر احمدنے شرکت کی۔
ملک بھر سے سے مزید