• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے کر محکمۂ خوراک کے وفاقی اور صوبائی حکام کو کل طلب کر لیا۔

اس حوالے سے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے کہا ہے کہ عوام آٹے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا اس صوبے میں کوئی وزیرِ خوارک ہے؟

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت ڈالرز کے پیچھے بھاگتی ہے، عوام کو کچھ نہیں دے رہی۔

قومی خبریں سے مزید