• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر 50 سے زائد مقدمات درج ہیں، بیرسٹر علی ظفر

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تفصیلات دے دی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مختلف نوعیت کے 50 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عمران خان کی ممکنہ جیت کو بھانپ کر حکومت نے ان کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں۔

عمران خان کے وکیل نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی چیئرمین کو دیا گیا نوٹس ہائیکورٹ نے معطل کردیا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے تفصیلات دے دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن معطل یا تاخیر کرنے کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، آئین میں 3 ماہ سے زیادہ نگراں حکومت کی گنجائش نہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کےلیے دو تہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولی گراف ٹیسٹ کو ٹرائل میں استعمال نہیں کیا جاسکتا، یہ صرف انویسٹی گیشن کی تکنیک ہے، شکایت کنندہ کا پولی گراف ٹیسٹ نہیں کیا جاتا۔

قومی خبریں سے مزید