کراچی کے ضلع ایسٹ میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے رینجرز اور پولیس کی جانب سے کومبنگ آپریشن کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق کومبنگ آپریشن کراچی پولیس چیف کی خصوصی ہدایات اور جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لیے کیا گیا۔
سرچ آپریشن میں پولیس کے ایس ایچ اوز، ایس ڈی پی اوز اور رینجر کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی، جو تھانہ جمشید کوارٹر کے اطراف کیا گیا۔
سرچ آپریشن میں سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے جڑ سے خاتمےکے لیے علاقے میں گھروں، دکانوں، ہوٹلز اور دیگر بند مشکوک و مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی۔
آپریشن کے دوران مشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت کے لیے ان کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔
سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جنہیں تصدیق کے بعد جانے دیا گیا۔