صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طلبہ نے وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا ہے۔
مظاہرہ کرنے والے طلباء نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آج پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طلباء پر پولیس نے تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔
ویڈیو میں پولیس کو طلباء پر زد و کوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کا اس ضمن میں جاری کیے گئے بیان میں کہنا تھا کہ بغیر یونیفارم کے طلباء پر پابندی عائد ہے۔
اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق بغیر یونیفارم یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر طلباء نے سڑک بلاک کر دی تھی۔
اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے روڈ کھلوانے کی کوشش کی تو طلباء نے بدتمیزی کی۔