روسی صدر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر رابطے میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
کریملن سے جاری بیان کے مطابق صدرپیوٹن نے ایرانی صدر سے توانائی اور ٹرانسپورٹ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر پیوٹن اور ایرانی صدر نے باہمی دلچسپی کے منصوبوں پر مزید تعاون بڑھانے پر بات چیت کی، دونوں صدور نے شام کی صورتحال کو معمول پر لانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔