چینی طبی ماہرین نے نئے قمری سال کی چھٹیوں کے دوران کورونا وبا مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں نئے قمری سال کی چھٹیوں کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا جس کے دوران کورونا وبا کے مزید پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے۔
جبکہ چھٹیوں کے دوران آبائی علاقوں کا رخ کرنے والے چینی شہری بزرگ رشتہ داروں میں وائرس پھیلنے سے خوفزدہ ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں چھٹیوں کے دوران اندرون ملک سفر بڑھنے پر وائرس پر قابو پانا مشکل ہوگا، جس کے پیش نظر چینی طبی ماہرین نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھٹیوں کے دوران بزرگ شہریوں سے میل جول سے گریز کیا جائے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیمانے، شدت کے بارے میں واضح معلومات نہ دینے پر چین کو تنقید کا سامنا ہے۔