• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، آٹے اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں آٹے اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 2 روز میں 100 روپے کم ہوئی ہے، مرغی کا فی کلو گوشت 471 روپے کا ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15کلو کمرشل آٹے کی قیمت 2100 روپے سے کم ہو کر 1750 روپے ہو گئی جبکہ چکی کے آٹے کی قیمت کم نہ ہو سکی۔

مارکیٹ ذرائع نے کہا کہ شہر میں انڈوں کی فی درجن قیمت 289 روپے پر برقرار ہے اور بکرے کا گوشت 1800 روپے جبکہ بیف 1100 روپے کلو مل رہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل کرانے میں ناکام ہے، عام بازاروں میں دکاندار من مانی کر رہے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید