کراچی (نیوزڈیسک)میانمار کی فضائیہ نے بھارتی سرحد کے قریب جمہوریت کی حامی فورسز کے ٹریننگ کیمپ پر حملہ کیا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے لڑاکا طیاروں نے بھارتی حدود میں دو بم گرائے ہیں۔باغی کمانڈر نے برطانوی اخبار کو تصدیق کی کہ منگل کی دوپہر میانمار نے ریاست چن کے کیمپ وکٹوریا پر بمباری کی۔کیمپ وکٹوریا چن نیشنل آرمی کا ہیڈکوارٹر ہے، یہ ایک مسلح گروپ ہے جو دیگر باغی گروپوں کے ساتھ مل کر میانمار میں جمہوریت بحال کرنا چاہتا ہے۔چن نیشنل آرمی کا ٹریننگ کیمپ بھارتی ریاست میزورام سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔