• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا حکومت سندھ کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت سندھ کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا، کراچی کے 300 اور حیدرآباد کے 200 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر رینجرز کے اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز کے علاوہ پاک فوج بھی تھرڈ رسپانڈر کے طور پر موجود ہوگی، الیکشن کمیشن تمام سیکیورٹی اداروں سے رابطے میں ہے۔

اعلامیے کے مطابق ووٹروں کو پر امن ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، ووٹروں سے درخواست ہے بےخوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام امیدوار اور سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن سے تعاون کریں، تمام سیاسی جماعتیں پر امن انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کریں۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید