پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے استفسار کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اب الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہیں؟
مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی، خیبر پختونخوا اسمبلی بھی جلد تحلیل ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ تھا کہ ملک میں صاف شفاف الیکشن ہوں، اس پر پی پی اور ن لیگ نے کہا تھا کہ دونوں صوبائی حکومتیں تحلیل کریں تو الیکشن ہوجائے گا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اب یہ جماعتیں الیکشن کرائیں، یہ الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہیں، ان تھوڑی بھی جرات ہے تو عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔