• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال: طیارہ حادثے کے مقام پر اندھیرا، امدادی کارروائیاں صبح تک مؤخر

نیپال میں مسافر طیارہ کے گر کر تباہ ہونے کے بعد جاری امدادی کارروائی روک دی گئی ہے۔

اس حوالے س کٹھمنڈو میں نیپالی حکام نے بتایا کہ اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں روکی گئیں۔ 

نیپالی حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کے 4 مسافروں کی تلاش کل صبح شروع کی جائے گی۔ 

دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ نیپال میں مسافر طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق کٹھمنڈو سے شہر پوکھارا جانے والے طیارے میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے۔ نیپالی طیارے میں روسی، فرانسیسی اور کوریائی باشندوں سمیت 15 غیرملکی موجود تھے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق نیپال طیارہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید