• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان عوام کے ووٹ سے آئے گا تو جوابدہ ہوگا، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاستدان اگر عوام کے ووٹوں سے ہی آئے گا تو جوابدہ بھی ہوگا۔

لاہور میں تھنک فیسٹ سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 47ء سے 58 تک سیاستدانوں کو بلیم کرسکتے ہیں اور پھر مارشل لاء کے ادوار شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کا تھوڑا دور آیا، پھر آپ 10 برس میں 8 وزرائے اعظم لے کر آگئے۔

سابق وزیر خزانہ نے سوال کیا کہ اتنے تھوڑے تھوڑے عرصے میں حکومتیں کیا کرسکتی تھیں؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں میں لوگ کون لے کر آتا تھا سب کو پتا ہے، اگر سیاست دان عوام کے ووٹوں سے ہی آئےگاتوجواب دہ بھی ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستان میں کروڑوں بچے بھوکے ہیں اور تعلیم نہیں ہے، ایسے حالات میں سیاست دان پر الزام نہیں لگانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو اکٹھا ہوکر یہ دیکھنا ہے کہ ملک کو ان حالات سے کیسے نکالنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید