لاہور(نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے استغاثہ کی وجہ سے نواز شریف ، مریم نواز اور ناصر بٹ کو واپس نہیں آنے دیا جائیگا، پاکستان میں ماضی کے علاوہ کوئی پیش گوئی نہیں ہو سکتی،الحمرا میں تھنک فیسٹ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے دھڑا بدل لیا ہے، وہ کبھی نیوٹرل نہیں ہوتے ہیں، نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے،مجھے پنجاب میں سیاسی مستقبل کچھ نظر نہیں آ رہا۔