• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ اور عدالتیں ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ رہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  سپریم کورٹ اور عدالتیں ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ رہیں۔ 1993 میں بھی نواز شریف کی حکومت بحال کی گئی۔

گوجرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں لوگوں کو 5، 5 کروڑ روپے ریوڑیوں کی طرح بانٹے گئے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 186 کا عدد بلال وڑائچ نے پورا کیا، اب تنقید کرنے والے بتائیں عمران خان کو سیاست آتی ہے یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دو اسمبلیوں کو ٹھوکر ماری، قومی اسمبلی کے ارکان کے استعفے اسپیکر کے منہ پر مارے، اس سے پہلے کسی نے عوام کی عزت پر اپنی سیٹیں نہیں واری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید