پنجاب کی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے 2 نام گورنر بلیغ الرحمان کو بھجوادیے۔
ن لیگ نے گورنر پنجاب کو نگراں وزیراعلیٰ کےلیے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام بھجوائے ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ کےلیے دونوں نام اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بھجوائے ہیں۔
مراسلے کے متن کے مطابق سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے بھجوائے گئے ناموں سے متفق نہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ حمزہ شہباز نے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر مزید مشاورت کے لیے ملک احمد خان کو نامزد کر دیا۔