• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں ملا جلا رجحان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں ملا جلا رجحان، یورو کی قیمت 80پیسے کم ہو گئی ،پاؤنڈ بھی ایک روپے سستا ہو گیا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 228.40 روپے سے بڑھ کر 228.50 روپے اور قیمت فروخت 5پیسے کی کمی سے 228.80 روپے سے کم ہو کر 228.75 روپے ہو گئی،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 35پیسے کی کمی سے 236.75 روپے سے کم ہو کر 236.40 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 238.75 روپے پر مستحکم رہی ۔