گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا تاریخ میں پہلی مرتبہ یتیم اور خصوصی بچوں کے لیے کھول دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ضلع پشاور کے تمام تعلیمی اداروں اور سینیٹرز سے پہلی مرتبہ یتیم اور معذور بچوں کے لئے گورنر غلام علی کی طرف سے گورنر ہاؤس میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر ہاؤس میں بچوں کے لیے تفریح کے ساتھ کھیل کود کا بھی بندوبست کیا گیا۔
گورنر غلام علی، میئر پشاور زبیر علی ، سی سی پی او پشاور اور کمشنر بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔