• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں2100روپے فی تولہ کا اضافہ،چاندی کی قیمت بھی30روپے فی تولہ بڑھ گئی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6ڈالر فی اونس کے اضافے سے1909ڈالر سے بڑھ کر 1915 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت2100روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 86ہزار 500روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1801روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 59ہزار894روپے ہو گئی ہے۔