عدالت نے رہنما مسلم لیگ (ن) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کو دو مقدمات میں بری کردیا۔
سول جج نے دونوں مقدمات میں کیپٹن (ر) صفدر کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔
کیپٹن صفدر پر 2018 میں قومی احتساب بیورو (نیب) گرفتاری کے خلاف ریلیاں نکالنے پر دو مقدمات بنے تھے۔
انہوں نے سٹی تھانے میں درج دیگر دو مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے حتمی دلائل کے بعد آج فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے سول جج نے سنا دیا۔