• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور روس کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب

پاکستان اور روس کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔

روس سے سستا تیل اور ایل این جی خریداری کے معاملے پر پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے درمیان آخری روز کا وزارتی سطح کا اجلاس ہوا۔

پاکستانی وفد کی صدارت وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے جبکہ روس کے وفد کی نمائندگی روس کے وزیر توانائی نے کی۔

پاکستان اور روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔

پاکستان اور روس کے درمیان کسٹم کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان کسٹم سے متعلق ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ بھی ہوا۔

 پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور روسی متعلقہ اتھارٹی کے درمیان تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط ہوا۔

ہم نے مختلف اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھائے پر اتفاق کیا، روسی وزیر 

وزیر اقتصادی امور ایاز صادق اور روسی وزیر توانائی نے پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

روسی وزیر توانائی نے کمیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کا اجلاس کرانے پر حکومت پاکستان کا مشکور ہوں، ہم نے مختلف اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھائے پر اتفاق کیا۔

وزیر توانائی روس کا کہنا ہے کہ ہم نے چھوٹی، درمیانی اور لمبی مدت کے منصوبوں پر اتفاق کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید