• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کی فرد جرم میں ترمیم کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فرد جرم میں ترمیم اور مقدمے کے ریکارڈ کے حصول کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

شاہد خاقان کی درخواست پر جسٹس اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 23 جنوری کو سماعت کریں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کو فرد جرم میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی جائے اور ایل این جی ریفرنس کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15جنوری 2021ء کا ٹرائل کورٹ کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔

شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ کے ذریعے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

عدالت عالیہ نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، اس سے قبل احتساب عدالت نے شاہد خاقان اور دیگر پر 26 صفحات پر مشتمل فرد جرم عائد کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید