پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے پنجاب اور کے پی الیکشن میں قیادت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس پر جلد بات کریں گے۔
لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں الیکشن کی تیاری اور مریم نواز کی واپسی سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔
روانگی کے موقع پر نواز شریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ پنجاب اور کے پی کے الیکشنز میں پارٹی کی قیادت کون کرے گا؟ جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ وہ اس پر جلد بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیر متنازع شخص کی تعیناتی کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔
پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناء اللّٰہ، جاوید لطیف کے علاوہ سینیٹر افنان خان اور سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید شریک ہوئے۔