امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
لاہور سے اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی گھناؤنا اور ناقابل برداشت عمل ہے۔
ان کہنا تھا کہ عالمی برادری اس حوالے سے عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کرے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔