لندن (ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے نگراں وزیراعلی پرڈنڈی ماری توپنجاب الیکشن کاقبرستان بن جائے گا۔سوشل میڈیاپر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ زرداری کی جیب کی گھڑی ،گیم چینجروں کی ہاتھ کی چھڑی الیکشن سلیکشن میں بدل دے گی۔حالات انتہائی سنگین ہیں‘نہ آ،ٹانہ قبرکی زمین میسر ہے ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہاہے۔آج (سوموار)کے روز وطن واپس آرہاہوں۔