فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی ) وائس چیئر مین واسا میاں عرفان منان نے کہا ہے کہ شیخوپورہ روڈ سمارٹ ڈرین اور سیوریج لائن کا تعمیراتی منصوبہ کسی تاخیر کا شکار نہیں ۔ سڑک کی تعمیر کے حوالے سے شہریوں کی وقتی تکلیف کا احساس ہے عام شہریوں کے ساتھ میڈیا نمائندوں کےلئے بھی اس بڑے منصوبے کی تعمیراتی کمپلیکیشنز کو سمجھنا بہت ضروری ہے کہ واسا کن مشکل حالات میں اس بڑے منصوبہ کو شیڈول ٹائم میں مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔منصوبہ کی تکمیل کے لیے فیسکو کی ہائی ٹرانسمیشن لائنز ، بجلی کے کھمبے، سوئی گیس کے پائپس ،این ٹی سی کی ڈکٹس اور واٹر سپلائی لائنز کی شفٹنگ ایک بڑا چیلنج ہے ۔